برازیل میں یونان کے سفیر کے قتل کے شبہ میں ریوڈی جینرو پولیس نے ان کی بیوی اور تین دوسرے افراد کو حراست میں لیا ہے۔پولیس کو شک ہے کہ كرياكوس امريدس
کی بیوی اور ایک مقامی پولیس اہلکار کے
درمیان تعلق تھا اور اسی وجہ سے دونوں نے مل کر ان کے قتل کی سازش رچی۔یونان کے سفیر مسٹر امريدس گزشتہ پیر سے لاپتہ تھے۔